Sunday, 15 October 2023

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اکتوبر 2023ء ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ دوسری طرف پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں 88 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز منافع میں فی لیٹر 41 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا گیا تھا، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 6 روپے 94 پیسے منافع لے رہی ہیں، فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز7 روپے 82 پیسے منافع لے رہے ہیں جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع 7 روپے 8 پیسے لاگو ہے، اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے82 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے

۔

No comments:

Post a Comment

مصیبت و پریشانی کے وقت کی دعا

  مصیبت و پریشانی کے وقت کی دعا إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن. اَللّٰهُمَّ أْجُرْنِيْ فِيْ مُصِيبَتِيْ وَاخْلُفْ لِيْ خَ...