Saturday, 14 October 2023
بیٹے کی محبت میں ملک چھوڑنے والے باپ کے ہالی ووڈ میں چرچے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئ۔
13 اکتوبر2023ء) اپنی اولاد کو بچانے کے لیے سعودی شہری محمد ا?لمخلص الیامی کی اپنے بیٹے فہد کی زندگی بچانے کی متاثر کن سچی کہانی نے ہالی وڈ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔عرب نیوز کے مطابق ا?رامکو کے سابق ملازم کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب انہوں نے پیدائشی طور پر دل اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا بیٹے کو بچانے کے لیے سعودی عرب سے امریکا کا سفر کیا۔
ا?لمخلص اپنے سب سے چھوٹے بیٹے فہد کے ساتھ ہیوسٹن، ٹیکساس منتقل ہو گئے تھے، جو پیدائشی طور پر دل اور پھیپھڑوں کی خرابی کا شکار ہے۔سعودی اسپتالوں میں کئی سالوں تک زیر علاج رہنے کے بعد تین بیٹوں میں سب سے چھوٹے بیٹے فہد کو سعودی حکومت کی مدد سے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے لیے ہیوسٹن کے ایک بڑے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بیماری کے خلاف اپنے بیٹے کی جدوجہد سے متاثر ہو کر 42 سالہ باپ نے اپنے اندر ایسے ہنر کو دریافت کیا جس کے بارے میں وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔
ا?لمخلص نے بتایا کہ مجھے توجہ ہٹانے کی ضرورت تھی اور میں نے اسے برازیل کے جیو جیتسو میں تربیت کے ذریعے پایا، جو مجھے مصروف رکھتا ہے اور میرے ذہن کو منفی خیالات سے دور رکھتا ہے۔انھوں نے پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد بھرپور اعتماد حاصل کیا اور گارلینڈ، ٹیکساس کے کرٹس کل ویل سینٹر میں ورلڈ جیو-جتسو چیمپئن شپ 2021 میں بہترین پرفارمنس دی۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر کی طرف سے مبارکباد کے بعد بہت سے امریکیوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر انکی کہانی کے بارے میں لکھنا شروع کر دیا۔
انھوں نے بتایا کہ میرا بیٹا میرا سب سے بڑا مداح ہے اور میرا کوچ بھی ہے۔ جب میں ٹریننگ کرتا ہوں تو وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہیاور یہ ایک نعمت ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہاں صرف ہم ہی ہیں۔محمد جاوید آلمخلص الیامی نے نادانستہ طور پر خود کو اپنی ہی متاثر کن کہانی کے بیچ میں پایا ، جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھی۔ہیوسٹن، ٹیکساس سے بات کرتے ہوئے محمد آل مخلص الیامی نے بتایا ہے کہ ان کی اس شہرت کے بعد ان کی زندگی کی کہانی نے ہالی ووڈ میں فلم پروڈیوسرز کی توجہ حاصل کر لی اور انہیں بہت سی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
مصیبت و پریشانی کے وقت کی دعا
مصیبت و پریشانی کے وقت کی دعا إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن. اَللّٰهُمَّ أْجُرْنِيْ فِيْ مُصِيبَتِيْ وَاخْلُفْ لِيْ خَ...
-
زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے آپ کچھ اہم اصولوں کا پالن کر سکتے ہیں: 1. مقصد تعین کریں: اپنے لکشی کو واضح کریں اور اس پر مرکوز رہیں. 2. ...
-
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئ۔ 13 اکتوبر2023ء) اپنی اولاد کو بچانے کے لیے سعودی شہری محمد ا?لمخلص الیامی کی اپنے بیٹے فہد...
-
پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ تر...
No comments:
Post a Comment